الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ دے کر زیادتی کررہا ہے: حامد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیئر وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرکے بڑی زیادتی کررہا ہے۔

حامد خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑیں یا نہ لڑیں لیکن پی ٹی آئی کے امیدوار الیکشن لڑیں گے

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ بالکل غلط ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بلے کا انتخابی نشان عوام کی امنگوں کی نشانی ہے، نشان واپس لیا گیا تو 227 نشستیں کس کے پاس جائیں گی، الیکشن صاف شفاف نہیں ہوئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو جائےگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت نے پارٹی الیکشن اتنے شفاف نہیں کرائے جتنے ہم نےکرائے، کیمرے کے سامنے الیکشن کا مکمل پراسس ہوا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کسی پارٹی سے نشان لینا اسے ختم کرنے کے مترادف ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو ہارس ٹریڈنگ کو بہت پسند کرتے ہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کو رویں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.