کوئٹہ کی مختلف جامعات کی طالبات کا صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کا دورہ

کوئٹہ  کوئٹہ کی مختلف جامعات کے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی طالبات کے وفد نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے 30 طالبات شامل تھیں۔

اس موقع پر جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر الیکشن عبدالقیوم شنواری، جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن طاہر منصور خان، ڈائریکٹر ایڈمن واحد بلوچ، ڈائریکٹر الیکشن وسیم احمد، ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ نعیم احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا آوٹ ریچ ونگ غوث بخش بلوچ نے طالبات کا استقبال کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے انتظامی اور قانونی امور کے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے

جس کا کام ملک میں صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔ طالبات نے انتخابی عمل کو سمجھا اور اس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ آخر میں طالبات اور ویمن میڈیا سیل کے نمائندوں نے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.