فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وفاقی دارالحکومت میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وفاقی دارالحکومت میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے نئے سال کی تمام تقریبات کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

 گیگا مال اور پارک ویو سٹی سمیت کہیں بھی  نیو ائیر نائٹ کا جشن نہیں ہوگا۔ نگران وزیراعظم کی جانب سے نئے سال کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کل کیا تھا۔ آج وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے اس پابندی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومتی اعلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.