الیکشن کمیشن: نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے نگران کابینہ سے جانب دار وزرا کو ہٹانے کے معاملے پر وزیر نجکاری فواد حسن فواد کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد نجکاری کے وزیر ہیں، وہ الیکشن عمل پر متاثر نہیں ہو سکتے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ فواد حسن فواد ماضی میں اہم پوزیشن پر کام کرتے رہے ہیں، ان کے خلاف درخواست ذاتی رنجش معلوم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کے حکم پر نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.