بسیمہ میں ٹریفک کے دو حادثات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی

بسیمہ ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ میں ٹریفک کے دو حادثات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی سول ہسپتال بسیمہ منتقل طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمی کو مذید علاج کے لیے کوئتہ ریفر کردیا گیا۔

پہلا حادثہ رات گئے گرین ٹان کے مقام پر ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ہوا جس میں موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹا دونوں زخمی ہوئے ،دوسرا حادثہ موٹر سائیکل پل سے نیچے گرنے کے باعث پیش آیا جس میں ماں اور بیٹا زخمی ہوئے ،زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا

،ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک شدید زخمی کو مذید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیاگیا۔زخمیوں کا تعلق راغے اور بسیمہ سے بتایا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.