باپ پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے

بلوچستان عوامی پارٹی نے عام انتخابات میں امیدواروں کا اعلان کر دیا۔بی اے پی نے قومی اسمبلی کی 10 نشستوں کےلیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری دیے جبکہ بلوچستان اسمبلی کی 29 نشستوں پر امیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

بی اے پی نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 173 لاہور اور این 125 لاہور پر بھی امیدوار کا اعلان کیا۔جہانزیب خان پی پی 173 لاہور اور این 125 لاہور سے بی اے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ اعجاز سنجرانی این اے 260 چاغی سے امیدوار ہوں گے۔روبینہ عرفان این اے 263 کوئٹہ اور خالد مگسی این اے 254 جھل مگسی سے الیکشن لڑیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی، سینیٹر کہدہ بابر پی بی 24، زبیدہ جلال پی بی 27 کیچ سے امیدوار ہوں گی جبکہ ضیا اللہ لانگو پی بی 36 قلات، نصیراللہ بازئی پی بی 38 کوئٹہ سےالیکشن لڑیں گے۔ سینیٹر منظور کاکڑ پی بی 39 کوئٹہ سے امیدوار ہوں گے۔باپ پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.