بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد، کوئٹہ میں حرارت منفی 2 ریکارڈ

کوئٹہ  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 02، دالبندین میں 04، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں 01، بارکھان میں کم سے کم 05، خضدار اور لسبیلہ میں کم سے کم درجہ حرارت 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ۔ سبی 08اور پسنی میں 12کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.