بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 511 ،صوبائی کی 51 نشستوں کیلئے2049کاغذات نامزدگی جمع

کوئٹہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 511 کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں کیلئے 1387 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، بلوچستان سے قومی، صوبائی اور مخصوص نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 2049 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

الیکشن کمیشن اعجاز انور چوہان نے مزید بتایا کہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی جاری رہا، قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 17 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 54 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

اعجاز انور چوہان نے مزید بتایا کہ صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 28 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، اب تک مجموعی طور پر 151 کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.