اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک

اداکارہ ایمن سلیم نے ڈرامہ ‘چپکے چپکے’ سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا جس میں ان کے میشی کے کردار کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

ایمن سلیم نے کامران ملک سے گزشتہ روز نکاح کیا اور اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

ایمن نے اپنے شوہر کامران ملک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ‘الحمد اللہ’ لکھا۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے نکاح کی اطلاع دیے جانے پر مداح ان کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.