کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کردی گئی

کوئٹہ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علامیے کے مطابق عوام کی سہولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن تھا۔ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ تمام ریٹرننگ افسران نے نظرثانی شدہ پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں،

مزید براں سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیئی فہرست بھی 24 دسمبر تک جمع کر سکتی ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.