عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

سابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے بھانجےحسان نیازی ایڈوکیٹ نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

سانحہ 9 مئی میں گرفتار ملزم حسان نیازی نے جیل سے الیکشن لڑنے کی اجازات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی کی اجازت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر  کر لی گئی ۔

جسٹس علی باقر نجفی  حسان نیازی کی والدہ نورین نیازی کی درخواست پر کل ابتدائی سماعت کریں گے ،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور کمانڈنگ آفیسر کو فریق بنایا گیا  ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.