پیپلز پارٹی کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، حلقہ وار امیدواروں کے ناموں پرغور کیا گیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پنجاب پارلیمانی بورڈ کا ہائبرڈ اجلاس پیر کے روز ہوا  جس میں  پنجاب پارلیمانی بورڈ نے پنجاب بھر سے موزوں امیدواروں کے نام  انتخابات 2024 میں امیدواروں کی حیثیت سے منظور کرنے کے لئےپیش کئے۔

 پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند امیدواروں کے ناموں پر حلقہ وار تفصیل سےغور کیا گیا۔ امیدواروں کے کوائف، عوامی رابطوں کی مضبوطی اور ماضی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں امیدواروں کی ترقی پسند ،جمہوری سیاست سے نظریاتی وابستگی سمیت ان کی اہلیت اور استعداد کے مختلف  پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں نیر بخاری، رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھرکی، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گل اور سردار سلیم حیدر ،قمر زمان کائرہ، آصف بشیر بھاگٹ، تسنیم قریشی، سید عنایت علی شاہ، رائے شاہجہاں بھٹی اور مہر غلام فرید کاٹھیا،  چوہدری منظور، ندیم افضل چن، اورنگزیب برکی، عامر پراچہ اور ذوالفقار علی بدر بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.