عدلیہ کو اپنے ہاتھوں سے خون کے دھبے دھونے کا موقع ملا ہے، بھٹو ریفرنس کی سماعت پر عدالت کے شکرگزار ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جمہوریت دلائی ،غریبوں کو حق دلانے والے قائد عوام کو قتل کردیا گیا۔ اب عدالیہ کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنے عدالتی ریکارڈ کو درست کرے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے گوجرانوالہ مین پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا، آج صبح سپریم کورٹ آف پاکستان میں موجود تھا ،  چیف جسٹس نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی 12 سال بعد سماعت کی  جس پر عدالت کے شکر گزار ہیں۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ گیارہ سال پہلے آصف زرداری نے بطور صدر ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس بھیجا تھا ،

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید قائد عوام نے ہمٰں بولنے کا حق دلوایا ۔قائد عوام نے ہمٰیں جمہوریت دلوائی، اسے قتل کیا گیا ۔بھٹو کے قتل میں آمر ضیا الحق ملوث تھا ۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو  نےبہت سی قربانیاں دیں ۔ عوام نے فیصلہ دیا  کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو بے قصور تھے۔عوام نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی کو وزیراعظم بنایا،
بلاول بھٹو نے کہا کہ اب عدلیہ کو موقع ملا ہے کہ اپنے ہاتھوں سے خون کے دھبےدھوئے اور انصاف کرے۔  عدلیہ کو اب موقع ملا ہے کہ اپنے ہاتھوں سے خون دھوئے اور داغ مٹائے ۔ ججز کا کام انصاف کرنا تھا اور وہ قتل میں ملوث تھے۔ہم چاہتے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف ملے اور صدر زرداری کی جانب سے اس ریفرنس میں اٹھائے گئے سوالات کے جوابات ملیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.