پاکستان کی معیشت بہت تباہ ہوچکی ہے،خورشید احمد شاہ

سکھر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہت تباہ ہوچکی ہے ایسے میں الیکشن ملتوی نہ کیے جائیں بلکہ پارلیمنٹ کو آنے دیا جائے تاکہ وہ معیشت کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرسکے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر سیاستدان کا احترام ہے لیکن سیاستدانوں کو بھی اتنا نہیں گرنا چاہیے کہ ان پر الزام لگیں ہم الزامات کی سیاست نہیں کرتے میں تو ن لیگ والوں سے بھی کہتا رہتاہوں کہ جو پروٹوکول وہ لے رہے ہیں اس پر ان پر الزام لگے گا کی وہ لاڈلے ہیں یہ کہتے ہیں ہم اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں یہ تو وہی زبان یے جو عمران خان استعمال کرتا تھا ہمیں کوئی پرواہ نہیں کہ اگر کسی کو لاڈلہ بننے کا شوق ہے تو وہ شوق سے بن جائے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پہلے دن سے الیکشن چاہتی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ 8 فروری کو انتخابات ہونگے مگر دوسری جماعتیں سردی کا بہانہ بنا رہی ہیں

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کا موقع مل رہا۔ہے۔ان کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوچکے ہیں اور ان کا نیا چیئر پرسن بھی آگیا ہے تاہم الیکشن میں کسی جماعت کو روکنا نہیں چاہیئے عوام کو موقع دینا چاہیے کہ وہ کس جماعت کو منتخب کرتے ہیں ان کا کہنا تھاکہ ملک پہلے ہی۔معاشی مسائل کا شکار ہے اور ان میں الزام تراشیوں کی سیاست نہیں کرنا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک سیٹ رکھنے والی جماعت بھی حکومت بنانے کا دعوی کرتی ہے اگر پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنتا ہے تو بننے دیں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لے کر کام کریگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.