کے الیکٹرک ایک مافیا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک مافیا ہے، بجلز بلز میں میونسپل ٹیکس نہ لیا جائے۔میر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کراچی کا اجلاس ہوا۔حافظ نعیم الرحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی و سیوریج سمیت بے تحاشا مسائل ہیں،

سندھ سالڈ ویسٹ کو ٹاون چیرمینز کے ماتحت ہونا چاہیے،سندھ سالڈ ویسٹ سے منتیں ترلے کرکے کام ہوتے ہیں،متوازی نظام چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں مقامی لوگوں کو ڈائریکٹر کے عہدوں پر کیوں فائز نہیں کیا جاتا،واٹر کارپوریشن ایک بے لگام گھوڑا ہے،اس کے عملے کو ٹاونز چیرمینز کے ماتحت کیا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ کے الیکٹرک ایک مافیا ہے،K الیکٹرک کے بجلی بلز میں میونسپل ٹیکس نہ لیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.