تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر فیصل آباد مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کا احتجاج اور ہڑتال

فیصل آباد  تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر فیصل آباد مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کا احتجاج اور ہڑتال ، شہر بھر میں جگہ جگہ گند گی کے ڈھیر،گلی محلوںمیں بدبو پھیلنے لگی، خاکروبوں اور عملہ صفائی کا فیصل آباد مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کے باہر دھرنا جاری، افسران کے خلاف نعرے بازی‘ شہر کا کوڑا کرکٹ اٹھانے سے انکار کر دیا۔

آن لائن کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خاکروبوں اور عملہ صفائی کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی، جس پر ملازمین سراپا احتجاج بن گئے اور دفتر کے باہر دھرنا دیتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔ دکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے۔

تین ماہ سے بچوں کی فیس بھی ادا نہ کر سکے ہیں۔ گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ ایف ڈبلیو ایم سی کے افسران روزانہ تنخواہوں کی ادائیگیوں کا کہہ کر گھروں کو بھیج دیتے ہیں اور اب چوتھے ماہ کو بھی چھ روز گزر چکے ہیں۔ اگر تنخواہیں نہ ملیں تو شہر میں کوڑا کرکٹ اٹھانا اور صفائی کا کام بند کر دیا جائیگا اس وجہ سے شہر بھر میں جگہ جگہ گند گی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں اورگلی محلوںمیں بدبو اور بیماریاںپھیلنے کا خدشہ ہے۔ احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔#/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.