پاکستانی خاتون جویریہ خانم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئیں

کراچی سے تعلق رکھنے والی جویریہ خانم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر  کولکتہ سے جویریہ کے منگیتر سمیر خان اور ہونے والے  سسر احمد کمال خان یوسفزئی نے واہگہ بارڈر پر جویریہ کا استقبال کیا۔جویریہ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ان کی شادی ہو رہی ہے اور گزشتہ پانچ سال سے ان کا رشتہ چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ  جویریہ خانم کو بھارت کا 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے۔اس سے پہلے جووریا کا ویزا دو بار مسترد کیا گیا تھا لیکن تیسری کوشش پر انھیں  ویزا مل گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.