شہباز شریف سے صدر بلوچستان کی ملاقات، عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی جس میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی جبکہ بلوچستان میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے صدر مسلم لیگ ن بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی جس میں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نےکہاکہ بلوچستان ہمارا دل ہماری جان ہے،بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں،

 شہباز شریف نے کہا اپنی 16 ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے۔بلوچستان ملکی معاشی ترقی کا مستقبل میں محور و مرکز ثابت ہوگا۔جعفر خان مندوخیل نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی بریت پر مبارک پیش کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.