پاور سیکٹر کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم، نوٹیفکیشن جاری

 پاور سیکٹر کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم کر دی گئی، وزارت پاور ڈویژن نے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کابینہ کی منظوری سے وزارت پاور ڈویژن نے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق گریڈ 17 سے 21 تک افسران کو اضافی تنخواہ بطور الاؤنس دی جائے گی، گریڈ 17 کے افسران کو 15858 رقپے ادائیگی کی جائے گی،

گریڈ  18 کے افسران کو 21996 روپے ادائیگی کی جائے گی، گریڈ 19 کے لئے 37594 روپے، گریڈ 20 کے افسران کو 46992 روپے، جبکہ گریڈ  21 کے افسران کو 55538 روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.