جامعہ بلوچستان نے مختلف ڈیپارمنٹ کے انٹری ٹیسٹ کا اعلان کر دیا
کوئٹہ جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق جامعہ کے ایڈمیشن انٹری ٹیسٹ 2023جس میں بی ایس انگلش(لٹیریچر) کا ٹیسٹ 30ستمبر 2023کو صبح 10سے 12بجے ، فارم ڈی کا ایڈمیشن ٹیسٹ یکم اکتوبر2023کوصبح 9:30سے 11:30،ڈی پی ٹی کا ٹیسٹ یکم اکتوبر 2023کو 1بجے سے دوپہر 3بجے اور بی ایس ایجوکیشن کا ٹیسٹ 05نومبر کو صبح 10بجے جامعہ کے ایکسپو سینٹر میں منعقد کئے جائیں گے۔لہٰذا تمام امیدواروں کو مطلع کیاجاتا ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور امتحانی سینٹر میں موبائل فون نہ لائیں