گوادر میں ضلعی انتظامیہ کی بیٹھک، کیسکو کو عوام پر مقدمہ اور ہتھکڑیاں لگانے سے منع کردیا گیا
گوادر گوادر شہر میں پانی و بجلی کے مسائل پر اہم اجلاس، کیسکو اور پبلک ہیلتھ کے افسران کے علاوہ انجمن تاجران کی شرکت تفصیلات کے مطابق گوادر شہر میں پانی و بجلی کے مسائل پر بلدیہ گوادر میں چیئرمین شریف میاہ داد کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں وائس چیئرمین ماجد جوہر اور کونسلران کے علاوہ کیسکو کے ایکسیئن ‘پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او اور انجمن تاجران کے صدر بھی موجود تھے اجلاس میں گوادر میں موجودہ پانی کا بحران، بجلی کے کنکشن منقطع کرنے اور ایف آئی آر کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی کیسکو اہلکاروں پر واضح کیا گیا کہ کسی کو ایف آئی آر نہیں کیا جائے
بلکہ عوام کے ساتھ تعاون کیا جائے نہ کہ کسی کو ہتھکڑی لگائی جائے باقی واجبات کی ادائیگی کا مناسب مکینزم بنایا جائے اور اوور بلنگ کو روکا جائے کیسکو ایکسیئن نے بلدیہ گوادر سے بھی واجبات کی ادائیگی میں تعاون کی اپیل کی جس پر چیئرمین نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی دوسری جانب پبلک ہیلتھ ایس ڈی او نے بھی کل تک گوادر شہر کو پانی کی سپلائی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی اس متعلق ایک اہم اجلاس کل بھی متوقع ہے۔