محکمہ کالجز بلوچستان میں بوگس تعیناتی اسکینڈل، تین خواتین سمیت 4 ملازمین پر مقدمہ درج

0

کوئٹہ  بلوچستان کے محکمہ کالجز میں بڑے پیمانے پر بوگس لیکچررز کی تعیناتی کے اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہوگئیں ، محکمہ اینٹی کرپشن نے تین خواتین اہلکاروں سمیت محکمہ کالجز کے چار ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،بوگس لیکچررز کی تعیناتی کے اسکینڈل کے مرکزی کردار کا بھی سراغ لگا لیا گیا، جلد گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

ڈائریکٹرمحکمہ اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 11مارچ 2022کو محکمہ کالجز کے اہلکاروں نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے جعلی نوٹیفیکیشن کی روشنی میں پندرہ خواتین کی تعیناتی کا بوگس احکامات جاری کئے یہ خواتین ایک سال تک تنخواہیں لیتی رہیں ،

محکمہ کالجز میں بوگس لیکچررز کی تعیناتی کا انکشاف ہونے کے بعد محکمہ کالجز نے اس اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھا ، محکمہ اینٹی کرپشن نے اس اسکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلیں ،تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان خواتین سے بھاری رقوم لیکر جعلی آرڈرز دئے گئے ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے تین خواتین اہلکاروں سمیت محکمہ کالجز کے چار ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ بوگس لیکچررز کی تعیناتی کا اسکینڈل کے سرغنہ کا سراغ لگا لیا گیا ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے بتایا کہ بوگس لیکچررز کی تعیناتی کا اسکینڈل کے سرغنہ اور دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.