اپنی دھرتی سے عشق ہے، وطن کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، اسد بلوچ

0

مستونگ  راجی راہشون واجہ میر اسد اللہ بلوچ کے کاروان میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری پارٹی کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ہمیں اپنے دھرتی سے عشق ہے اور ہم اپنی دھرتی اور عوام کیلئے خدمت کرنے پر فخر محسوس کرینگے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں، مرکزی زراعت سیکرٹری سردار یاسر خان مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی زراعت سیکرٹری سردار یاسر خان مینگل نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی بلوچستان کی نمائندہ قومی جماعت ہے۔جو راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کی ولولہ انگیز قیادت میں بلا رنگ ونسل و مذہب عوام کی سیاسی معاشی سماجی حقوق اور وطن کے عوام کی حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کی قومی پالیسیوں کے بدولت بلوچستان کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے جھنڈے تلے جدوجہد کا حصہ بنتے جا رہے ہیں جو کہ ایک نیک شگون ہے ہمیں اپنے دھرتی سے عشق ہے اور ہم اپنی دھرتی اور عوام کیلئے خدمت کرنے پر فخر محسوس کرینگے مرکزی زراعت سیکٹری سردار یاسر خان مینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی))میں شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی(عوامی) زندہ باد اور مردہ باد نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور حالیہ حکومت میں پارٹی کے مرکزی صدر راجی راہشون واجہ میر اسد اللہ بلوچ کا وین ہیں روزگار اور تعلیمی اقدامات کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو راجی راہشون واجہ میر اسد الل بلوچ کی کارکردگی نمایاں ہے

شمولیت کرنے والوں میں محمد آصف دھوار, عبدالرازق دھوار,محمد یونس دھوار,حقمت علی محمد شہی, و دیگر اپنے خاندان سمیت بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کی بی این پی عوامی کے سینئر رہنماں سینئر رہنماں , اورنگزیب آبیزئ, علی نواز آبیزئ, مرکزی کونسلر سراج احمد شاہوانی,سینئر ورکر ندیم باروزئ ابرھیم شاہوانی محمد جان ابابکی عبدالقیوم بلوچ مرکزی کونسلر عبدالمجید شاہوانی, مرکزی کونسلر فدا بلوچ, و دیگر موجود تھے نے کہا بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) غریبوں کی جماعت ہے

بلوچستان میں رہنے والے ہم سب آپس میں بھائی ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کی روز اول سے کوشش رہی ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فرائم کی جائے آج ہمیں مختلف قسم کی چیلینجز کا سامنا ہیں ان چیلینجز کا مقابلہ صرف اور صرف علم حاصل کر کے ہی کیا جاسکتا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کی کارکردگی روزروشن کی طرح عیاں ہے بی این پی (عوامی)کے دوستوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سماج میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے شعوری انداز میں جدوجہد کرے امید ہے کہ نئے شامل ہونے والے دوست پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.