بلوچستان کے ہر ضلع میں ڈائیلاسز یونٹس کے قیام عمل میں لایا جائیگا، نگراں وزیر اعلیٰ

0

کوئٹہ  نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مقامی سطح پر گردوں کی پیوند کاری کے آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے اور ابتک کوئٹہ میں گردوں کی پیوند کاری کے 60 آپریشنز کامیابی کے ساتھ کئے جاچکے ہیں یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرولوجی اینڈ یورولوجی میں نئے تعمیر شدہ یونٹ کی افتتاحی تقریب  کے موقع پر کہی افتتاحی تقریب میں نگران وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی اور بنیق کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر کریم زرکون نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں ڈائیلاسز یونٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ یونٹس چلانے کے لئے مقامی افراد کو بینق (BINUQ) میں ڈائیلاسز میڈیکل ٹیکنیشن کی تربیت دی جائے گی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی سے عوام کو مقامی سطح پر ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیورولوجی اینڈ یورولوجی بلوچستان میں امراض گردہ و مثانہ کا ایک مثالی ادارہ ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ادارے کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اس ضمن میں صوبائی حکومت ادارے سے ہر ممکن تعاون کرے گی

نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی بلوچستان کے تمام ڈویڑن سے ڈائیلسز میڈیکل ٹیکنیشن کی تربیت کے لئے منتخب امیدواروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ ڈائیلاسز کے تربیت یافتہ افراد صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں امراض گردہ میں مبتلا افراد کی مدد و رہنمائی کرسکیں نگران وزیر اعلیٰ نے بینق کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے طبی سہولیات اور علاج معالجے سے متعلق دستیاب سہولیات سے متعلق بھی مریضوں سے بات چیت کی اس موقع پر سیکرٹری صحت بلوچستان اسفندیار کاکڑ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا کہ ادارے میں کام کرنے والے افسران اور اسٹاف کے زیر التوائ  سروسز رولز پر کام جاری ہے اور آئندہ پندرہ روز تک اسے حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ بینق میں آئندہ دس روز میں ایک اور نئے وارڈ کا افتتاح بھی کردیا جائے گا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بینق میں قائم فاطمید فاو نڈیشن کا بھی دورہ کیا اور بچوں سے ملے اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری صحت کو فاطمید فاو نڈیشن کی توسیع کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.