سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کوئٹہ میں دو روزہ کتب میلے کا انعقاد
کوئٹہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کویٹہ میں کتب بینی کے فروغ کے لیے سردا بہادر خان یونیورسٹی ، نیشنل بک فانڈیشن اور بلوچستان پیس فورم کے زیر اہتمام سردار بہادر خان یونیورسٹی میں دو روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں نیشنل بک فانڈیشن کی جانب سے طالبات کے لیے نہایت نادر و نایاب کتب کی نمائش کی گئی اور میلے کی افتتاحی تقریب کے لیے کویٹہ کے اہم علمی و ادبی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔
اس موقع پر سب سے پہلے واس چانسلر سردار بہادر خان یونیورسٹی میڈم ساجدہ نورین صاحبہ نے ربن کاٹ کر میلے کا افتتاح کیا اور پھر کتاب کی اہمیت پر منعقد سیمینار کا آغاز ہوا۔اس سیمینار میں مقررین نے کتاب کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا اور حاضرین کو بتایا کہ دنیا میں یہ تمام تبدیلی کتاب کے مرہون منت ہے۔ان قوموں اور ملکوں نے ترقی کی جنھوں نے کتاب کی اہمیت اور ضرورت جانا۔
اس سیمینار سے مہمان خصوصی محترمہ ساجدہ نورین صاحبہ نے کہا کہ کتب بینی ہمارے تہذیب کا حصہ ہے کیونکہ اللہ تعالی کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو پہلی وحی جو آیا وہ لفظ اقرا تھا مطلب کہ پڑہ اپنے رب کے نام سے۔دنیا کے کسی تہذیب نے کتب بینی کو اتنا اہمیت نہ دی جو ہماری اسلام نے دی۔جیسا کہ اسلام ایک آفاقی پیغام ہے اور اس لیے اس نے پڑہنے کو اور علم حاصل کرنے کو بہت اہمیت دی ہے۔وائس چانسلر سردار بہادر خان یونیورسٹی نے طالبات کو زیادہ سے زیادہ کتابوں کے پڑھنے کی تلقین کی اور نیشنل بک فانڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طالبات کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ اپنے پسند کی کتابیں سستی قیمت میں خرید سکیں۔