کوئٹہ، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بری کردیا

0

کوئٹہ  جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنمائوں کو بری کردیا۔بدھ کو پاکستان تحریک انصاف بلو چستان کے میڈیا سیل کے جا ری کر دہ بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات نذیر خان اچکزئی و دیگر رہنمائوں کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاک افغان قومی شاہراہ پر دھرنا دینے اور روڈ بندش کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،

کیس کی پیروی بلوچستان ہائی کورٹ کے وکیل نجیب اللہ کاکڑ نے کی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے نذیر خان اچکزئی، فیصل باری اچکزئی، حاجی صلاح الدین اچکزئی، جلال خان سعدی، امان اللہ ہمدرد، عصمت اللہ کاکڑ اور عزیز خان اچکزئی کو باعزت بری کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.