ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عملے کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے روزانہ شہریوں کو تکلیف کا سامنا

0

کوئٹہ کوئٹہ کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عملے کے غیر سنجیدگی کی وجہ سے روزانہ شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس میں 1200سے زائد لوکل سرٹیفکیٹ کا اجرا نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے 3ماہ سے ایک آفسر کی غیر موجودگی کا بہانہ بنا یا جارہا ہے

ان خیا لات کا اظہار کوئٹہ کے شہری فاروق شاہ نے خبر رساںادارے (یو این اے)سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوکل سرٹیفیکٹ کا اجرا نہیں ہورہا ہے شہری صبح 8بجے سے شام 4بجے تک انتظار کے بعد واپس گھروں کوخالی ہاتھ جاتے ہیں ایک جانب مہنگائی کے ہاتھوں شہری پریشان ہے تو دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کے آفس کے عملے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اگر لوکل سرٹیفکیٹ کا اجرا ایک دو روز تک نہیں ہوا تو مجبورا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے روڈ بلاک کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر کوئٹہ پر عائد ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.