پسنی میں مبارک قاضی کا یادگاری مجسمہ اور مقبرہ بناﺅں گا،چیئرمین ضلعی کونسل
پسنی ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین سید معیار جان نوری نے پسنی میں بلوچی زبان کے نامور ادیب مرحوم مبارک قاضی کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر سید معیار جان نوری نے ان کے خاندان کے افراد اور باقی ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح گوادر میں سید ظہور شاہ ہاشمی کی یاد میں ایک یادگاری مجسمہ بنایا گیا اسی طرح پسنی میں بھی میں ذاتی طور پر مبارک قاضی کا یادگاری مجسمہ بنواں گا تاکہ مبارک قاضی فزیکلی بھی ہماری نظروں کے سامنے رہے اور ہم ہمیشہ ان کو اپنے درمیان محسوس کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کے علاوہ مبارک قاضی کے خاندان کی رضامندی سے ان کا مقبرہ بنانے کی ذمہ داری بھی میں اپنے کندھوں پر لوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پسنی شہر میں ڈبل روڈ کو بھی مبارک قاضی کے نام سے منصوب کروں گا جو عنقریب تعمیر ہونے جا رہا ہے۔