نال،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں ٹیچر کی عدم موجودگی، بچیاں دربدر
نال گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سرداری ڈھل میں فیمیل ٹیچر کی عدم موجودگی کی وجہ سے بچیاں دربدر تفصیلات کے مطابق سرداری ڈھل گورنمنٹ پرائمری سکول مکمل طور پر بند ہے جبکہ محترمہ ٹیچر گھر بیٹھے تنخواہ ماہانہ وصول کررہی ہے
اسکول کا کوئی پرسان حال نہیں کئی بار حکام بالا کو آگاہ کرنے کے باجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔تعجب کی بات یہ ہیکہ ایسوسی ایشن بھی اس معاملے میں خوش ہیں اے سی صاحب اور دیگر تعلیمی افسران سے مطالبہ کرتے ہیں
کہ خدارا ہمارے بچوں پر رحم کریں ٹیچر کو پابند کریں بند اسکول کو مکمل فنکشنل کریںبدقسمتی سے ہمارے ملک میں جائز مطالبات بغیر احتجاج کے نہیں سنے جاتے ہیں گرلزاسکول کے کلاسز باقاعدہ طور پر اسٹارٹ کئے جائیں بصورت دیگر سی پیک روڈ پر احتجاجا دھرنا دیا جائے گا ۔۔