بلاول کو علم تھا کہ الیکشن اب 90 دن بعد نہیں ہوں گے: رانا ثنا اللہ

0

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول کو علم تھا کہ الیکشن اب 90 دن بعد نہیں بلکہ 90 پلس 45 دن بعد ہوں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو جو مؤقف مناسب لگتا ہے وہ مؤقف اپنانا ان کا حق ہے، اور ہمیں اس کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر کے خط کی کوئی اہمیت نہیں، ان کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہی نہیں۔

یاد رہے کہ مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے (ن) لیگ کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن ہونے چاہیے لیکن بڑی عجیب بات ہے کہ صرف ایک جماعت کہہ رہی ہے کہ فروری میں الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو نہیں پتا الیکشن کب ہوں گے، مجھے نہیں پتا الیکشن کب ہیں لیکن ایک جماعت خود الیکشن کی تاریخ دے رہی ہے، اس جماعت کو پہلے سے پتا ہے۔اس صورتحال میں ہم لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کا شکوہ نہ کریں تو کیا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تاریخ تو دے اگر 90 دن نہیں تو کتنے دن میں الیکشن ہوں گے؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.