جامعہ بلوچستان میں اساتذہ کی بھرتی پر میرٹ کی پامالی نہیں ہونے دیں گے، پی ایس ایف

0

کوئٹہ   بلوچستان یونیورسٹی میں ویزیٹنگ فیکلٹی اساتذہ کو سفارش اور اقرباءپروری یا بلیک میلنگ کی بنیاد پر لینے کے خلاف سخت احتجاج کرینگے۔ شعبہ تعلیم میں کسی صورت میرٹ کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس سے قوم کے طالب علموں کا مستقبل منسلک ہے۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، زبیر ترین ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، سید وہاب آغا ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پرو وائس چانسلر یونیورسٹی انتظامیہ اور اے ایس اے سفارش کی بنیاد پر یونیورسٹی میں خالی اسامیوں پر ویزیٹنگ اساتذہ کی تعیناتی کرے گی تو تمام طلباءتنظیمیں اسکا راستہ روکے گی کسی بھی قیمت پر یونیورسٹی کے معاملات میں تعلیم دشمنی طلباءدشمنی اور میرٹ کی پائمالی نہیں ہونے دینگے چانسلر/گورنر صاحب کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.