کوئٹہ میں کارروائیاں، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، بھاری مقدار میں چینی ،غیر ملکی پیٹرول اور ڈیزل برآمد

0

کوئٹہ  کسٹمز حکا م نے مشترکہ کاروائیاں کر تے ہوئے 9نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ،بھاری مقدار میں چینی ،غیر ملکی پیٹرول اور ڈیزل بر آمد کر لیا۔

ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز کے درخشان فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ اور ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن کوئٹہ سرکل نے مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے بھوسا منڈی میں قائم گودام پر چھاپہ مار کر 2350 پارسلز چینی اورلکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایک آئل ٹینکر سے 28000 لیٹر غیر ملکی پٹرول ڈیزل برآمد کر لیا۔

ترجمان کے مطابق نوکنڈی کے مقام پر تفتان رائفل اور سندھ رجمنٹ کے تعاون سے افغان بارڈر کے قریب کسٹمز حکام نے چھاپہ مار کر 9 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت 127 کارٹن غیر ملکی برانڈ کے سیگریٹس برآمد کر لئے ۔ ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ اشیاء کی ما لیت 8 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.