اوستہ محمد، کیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، 12 ملزمان گرفتار
اوستہ محمد وفاقی حکومت کے احکامات پر چیف کیسکو کی ہدایات پر ملک بھر کی طرح اوستہ محمد میں بھی بجلی چوروں کے خلاف ایل ایس سٹی ہزار خان بوہڑ کی سربراہی میں پولیس انتظامیہ کے ہمراہ محراب پور روڈ پربجلی چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی
جس میں 4 ڈفالٹر 8 ڈائریکٹ کنیکشن والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 12 ملزمان پر بجلی چوری کی ایف آئی آر سٹی پولیس تھانہ میں درج کر لی گئی ہے اس موقع پرایل ایس سٹی ہزارخان بوہڑ نے کہا کہ ملک بھرکی طرح اوستا محمد میں بھی بجلی چوروں ڈائریکٹ کنڈااور ڈیفالٹر کے خلاف مزید تیزی سے کاروائی کی جائیگی
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی درج کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ تسلسل جاری رہے گا اور سب کو لیگل بجلی چلانی پڑے گی ورنہ غیر قانونی بجلی چلانے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔