یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی کی پریس کانفرنس کی۔
بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی کی پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں پریس کانفرنس میں پرنسپل جھالاوان میڈکل کالج ڈاکٹر صمد گچکی، پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد سمالانی، فوکل پرسن MDCAT پروفیسر ڈاکٹر خان محمد بابر، سربراہ شعبہ پیتھالوجی پروفیسر ڈاکٹر حنیف مینگل، سربراہ شعبہ نیور سرجری پروفیسر ڈاکٹر مصطفی وردگ، رجسٹرار سید اورنگزیب شاہ، ٹریژرار ذیشان قریشی، ایڈیشنل رجسٹرار سید ظفر نے موجود تھے۔
بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ MDCAT کے انٹری ٹیسٹ پورے پاکستان میں ایک ہی دن کو منعقد ہورہے ہیں۔بلوچستان میں 9234 امیدوارMDCAT ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں جن میں 5249 طلبا۶ اور 3983 طالبات ہیں انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدوار اوریجنل شناختی کارڈ / ب فارم یا والد کا شناختی کارڈ، رولنمبر سلپ کی کلر کاپی لے کر آئیں۔انٹری ٹیسٹanswer key اسی روز ویب سائٹ پر جاری کردی جاے گی جبکہ رزلٹ ایک ہفتے میں جاری کردیا جاے گا۔انٹری ٹیسٹ میں 200 ایم سی کیوز ہو نگے اور ٹیسٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے 30 منٹ ہوگا انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 8 بجے تک بیوٹمز یونیورسٹی پہنچ جاے۔انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 8 بجے تک بیوٹمز یونیورسٹی پہنچ جاے۔ 8:30 بجے بیوٹمز یونیورسٹی کے گیٹ بند کر دیے جاے گے اس کے بعد کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔بولان میڈکل کالج کی 300 جبکہ مکران میڈیکل کالج کی 50، جھالاوان میڈکل کالج کی 50، لورالائی میڈکل کالج 50 ہائیر ایجوکیشن کی 20، غیر ملکی طلبا۶ وطالبات کے لیے18 اور دیگر صوبوں کے لیے 36 ایم بی بی ایس کی سیٹیں مختص ہیں۔بولان میڈکل کالج کی 54 سیٹیں بی ڈی ایس کے لیے مختص ہیں۔بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کا مقصد ایک شفاف اور منصفانہ MDCAT کیامتحان کا انعقاد ہے جس سے بلوچستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کے خواہشمند طلباء کو فائدہ پہنچے