یارو کے مقام پر منشیات کے گوداموں سے بھاری مقدار میں عمان،کرسٹل اور میتھ برآمد

0
کمانڈر 12 کور بلوچستان لیفٹینٹ جنرل آصف غفور کی خصوصی ہدایت کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات کی نگرانی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمیل بلوچ کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر ارسلان چوہدری نے لیویز فورس کے ہمراہ انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے یارو کے مقام پر منشیات کے گوداموں سے بھاری مقدار میں عمان،کرسٹل اور میتھ برآمد کرکے موقع پر تلف کردیں
جبکہ گودام بھی نذر آتش کردئے گئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے جاری کاروائی کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منشیات کیخلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں بھی منشیات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جہاں مختلف مقامات سے ہزاروں کلو گرام منشیات برآمد کرکے نذر آتش کی گئیں اور متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی
انہوں نے کہا کہ منشیات کیخلاف کارروائیاں کور کمانڈر 12 کور کی ہدایات کی روشنی میں کی جارہی ہیں جس میں علاقے کے قبائلی عمائدین کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان بلخوص کوئٹہ ڈویژن سے منشیات کا قلع قمع کردیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)جمیل بلوچ نے بتایا کہ یارو میں منیشات کے ٹھکانوں پر کارروائی علی الصبح کی گئی جہاں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں انہوں نے کہا کہ کمانڈر 12 کور کے احکامات کے مطابق منشیات کیخلاف آپریشن مسلسل جاری رئیگا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے منشیات کیخلاف کامیاب آپریشن پر انتظامی آفیسران اور لیویز فورس کی کارکردگی کو سر

Leave A Reply

Your email address will not be published.