عقیدہ ختم نبوت کےلئے قربانی دینا ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے، مجلس تحفظ ختم نبوت

0

ژوب   عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ژوب کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجدژوب سے یوم تشکرعقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں ایک بڑاجلوس نکالاگیااورختم نبوت چوک پربڑے جلسہ میں تبدیل ہواجلسہ سے ڈویژن مبلغ مولاناعطاءاللہ، شیخ الحدیث خطیب مرکزی جامع مسجد مولانا اللہ داد کاکڑ، ضلعی امیر مولانا سرور خان، ختم نبوت ژوب کے امیر مولانا آدم خان لعون اور حافظ حضرت گل نے خطاب کیا۔ مقررین نے قادیانیوں کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں اکثریت رائے سے کافر قرار دینے اور اس سلسلے میں عقیدہ ختم نبوت پر جان قربان کرنے اور جدوجہد کرنےوالے علماءاور سیاسی اکابرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کےلئے قربانی دینا ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے اور ہم سب اس کےلیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔

جلسہ میں قرار دادیں بھی منظور کی گئیں جس میں عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ یورپ میں توہین رسالت اور قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کو روکنے کےلئے عملی قدامات اٹھائے جائیں۔ پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے قادیانیت اور لادینیت کی تبلیغ کرنےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ قرار داد میں ژوب سے فحاشی، عریانی، منشیات فروشی اور شراب نوشی کے اڈوں کا خاتمہ کیا جائے۔ ژوب میں ملاوٹ شدہ دودھ گھی اوردیگرمضرصحت خوردنی اشیاکے خاتمہ اورخودساختہ مہنگا کے خاتمے اورروک تھام کےلیے سخت افدامات اٹھائے جائیں۔جلوس وجلسہ میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.