کوئٹہ سے مسافر ٹرینوں کی بندش، مزدوروں کیساتھ عوام بھی پریشان، ٹرینیں چلانے کا مطالبہ
سبی کوئٹہ سے کراچی کوئٹہ سے براستہ فےصل آباد لاہور جانے کے لئے کوئی مسافر ٹرین نہیں سابق حکومت اور موجودہ نگران کابینہ ٹرانسپورٹز کے سامنے بے بس کوئٹہ سے ڈیرہ الہ یار تک رےلوے اسٹیشنوں پراسٹالز پر محنت مزدوری کرنے والے سےکڑوں افراد بے روزگار کا شکار عوام سستے ریل کے سفر سے بھی محروم بولان میل ، نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس کے ساتھ ساتھ ہرنائی پسنجر کے بندش سے رےلوے کا روزانہ کی بنےاد پر لاکھوں روپے نقصان ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال مون سون بارشوں اور سےلابی ریلوں نے جہاں ہزاروں گاو ں دےہات کو ملیا مٹ کردےا وہاں رےلوے ٹرےکس کو بھی نقصان پہنچاےا جس کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان مےل کوئٹہ سے براستہ فےصل آباد لاہو پشاور جانے والی نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس کی سروس معطل کردی گئی تھی جس کے بعد ہرک پل کی تعمیر کے بعد کوئٹہ سے صرف ایک مسافر ٹرےن جعفر ایکسپریس کی سروس بحال ہوسکی بولان مےل اورنواب اکبر خان بگٹی اےکسپرےس کی بندش کی وجہ سے کوئٹہ کولپور مچ سبی بختےا رآباد ڈےرہ مراد جمالی ڈےر ہ الہ ےار کے اسٹےشنوں پر کھانے پینے کے اسٹالز سامان اٹھانے والے قلی بے روزگاری کا شکار ہوئے بے روزگار ی کی وجہ سے سےنکڑوں افراد کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے بچوں کے اسکولوں کی فیس و گھرکا خرچ بھی چلانے سے مجبور ہوگئے جبکہ مسافر ٹرےنوں کی بندش سے محکمہ رےلوے کوئٹہ ڈویژن کو بھی لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے سابق وفاقی وزےر ریلوے خواجہ سعد رفےق نے بھی بلوچستان کی عوام کو صرف سبز باغ دےکھائے
جبکہ نگران وزیر اعظم بھی ٹرانسپورٹر کے سامنے بے بس آتے نظر آرہے ہےں دن بدن پےٹرولم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافہ سے ٹرانسپورٹز روزانہ کراےے مےں اضافہ کرتے ہےں رےلوے کا سفر جہاں آرام دہ ہے وہاں سستے بھی پڑا ہے مہنگائی بے روزگار کے خاتمہ کے لئے کوئٹہ ڈویژں سے بولان میل اور نواب اکبر خان بگٹی اےکسپرےس کو بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے عوامی سماجی سےاسی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹےنشوں پرمزدوروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے خصوصی قدم اٹھاےا جائے خصوصی گرانٹ کا اعلان کرکے ان بے روزگار افراد کو رےلیف دےا جائے اور بند مسافر ٹرےنوں کو بحال کرکے عوام کو رےلیف فراہم کےا جائے