بلوچستان بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال، وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ

0

کوئٹہ  بلوچستان بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ،جبکہ وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ ہفتہ کو جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی کال پر بلوچستان کے تمام اضلاع میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی کاروبار زندگی معطل ہونے کی وجہ سے بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر تھا

جبکہ ضلعی عدالت سمیت سیشن کورٹ ہائی کورٹ میں وکلاء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔بلوچستان بار کونسل نے کہا کہ بجلی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ ملک میں لاقانونیت کرپشن اقرباء پروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سالانہ اربوں روپے میں غریب عوام کے ٹیکس سے اشرافیہ کو مفت بجلی پٹرول دیا جارہا ہے ملک میں احتساب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے کرپشن عام ہے ۔

بلوچستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری آفسران و سیاستدانوں کو دی جانے والی مراعات کا خاتمہ کیا جائے جبکہ ججز جرنلز بیوروکریٹ اور سیاستدانوں کے اثاثوں کو پبلک سطح پر ظاہر کرتے ہوئے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.