لاپتہ افراد کی لسٹ میں بہت بڑا تضاد ہے، میں نے 350 افراد کو بازیاب کرایا، میر ضیا لانگو

0

کوئٹہ  سابق مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو نے نے کہا ہے کہ قلات میں ان پانچ سالوں میں روڈ اور ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے پروجیکٹ لایا ہوں قلات میں 75سال سے کسی نے توجہ نہیں دیا ہے اور جہاں تک روز گار کا مسئلہ ہے میں سمجھتا ہوں روزگار بلوچستان کی تاریخ میں بھی شاید کسی محکمے نے بھی نہیں دیا ہوگا میں نے بلوچستان بھر میں 12سے 13ہزا ر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا ہے ہزار سے پندرہ سو میں نے اپنے حلقے کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات کے مسائل بہت زیادہ ہیں کسی نے ان پر توجہ ہی نہیں دیا ہے اور اس طرح کے مسئلے ایک دن میں حل تو نہیں ہوتے ہیں البتہ فرسودہ نعروں کو ساتھ لے کر عوام کے ساتھ اس طرح نہیں جائیں گے ہم صرف عوام کے خدمت کیلئے اقتدار میںآتے ہیں الیکشن میں جائیں گے اگر عوام نے ہماری کارکردگی کو پسند کیا تو ہم آئیں گے اگر کسی اور کو پسند کیا تو وہ آجائیں گے نہ ہم نے عوام کے ساتھ جھوٹ بولنا ہے اور نہ ہی خوش نما نعرے ان کے پاس لے جائیں گے میرے محکمے میں چیلنجز بہت زیادہ تھے سب سے بڑا چیلنج امن وامان کا تھا

لیکن اس سے بڑا چیلنج کرونا کے وقت زائرین کا تھا 27 ہزار ایران سے زائرین پاکستان آئے ان کو کرونٹائین کرنا ہمارے لئے ایک چیلنج تھا مگر ہم نے اپنے محدود وسائل میں با حفاظت اٹھا کر ان زائرین کو اپنے صوبوں میں بھیج دیتے تھے پاکستان میں کرونا کنٹرول کرنے میں بلوچستان حکومت کا اہم کردار تھا انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کی لسٹ میں بہت بڑا تضاد ہے وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کی جانب سے 450لاپتہ افراد کا لسٹ مجھے دیا اب تک میں نے 350افراد بازیاب کراچکا ہوں جمہوریت میں پارٹیاں تبدیل کرنا سیاست کا حصہ ہے جو بلوچستان عوامی پارٹی سے گئے ہیں ان کا جمہوری حق تھا میں باپ پارٹی میں ہوں اور اسی پارٹی کو آگے لے کے چلوں گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.