بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر حب کی قسمت بھی جاگ اٹھی، بنیادی مسائل کے حل کی جانب پیشرفت کا آغاز

0

حب   بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حب شہر کے بنیادی مسائل کے حل کی جانب اہم پیشرفت کاآغاز ہوگیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیدیسین اخترکی سربراہی میں متعلقہ سرکاری محکموں لسبیلہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نمائندگان اور پٹیشنر الہی بخش مینگل ایڈوکیٹ کی پہلی کوآرڈینشن میٹنگ منعقد ہوء۔

اجلاس کے شرکا نے شہر کی ٹریفک ایشوز تجاوزات کے خاتمے ڈرینیج سیوریج سسٹم کی درستگی کیلئے میونسپل کارپوریشن کو ضروریات کے مطابق فنڈز فراہمی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی افیسر کی تعیناتی اورسبزی منڈی قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کی گئیں اجلاس میں شریک متعلقہ محکموں کے افسران اور پٹیشنر سمیت انتظامی افسران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ محدود وسائل کے باوجود سرکاری محکمے ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں وسیع ترمفاد عامہ میں سروسز ڈیلیور کررپے ہیںں پںٹیشنر ایڈوکیٹ الہی بخش مینگل نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہاءکورٹ میں پٹیشن کسی کی ذات کے خلاف نہیں بلکہ حب شہر کے بنہادی مسائل پر حکام کی توجہ مبذول کرانے کیلئے دائر کی معزز عدلیہ کے احکامات کی روشنی متعلقہ فریقین انتظامی افسران کا سنجیدگی سے مسائل کے حل کیلئے رابطہ ہم آہنگی نشست کا انعقاداہم پیشرفت ہے ا سسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ آغا نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ حب ندی پل کی تعمیراتی فرم نے این ایچ اے حکام کواپریل 2024 تک پل کی تعمیر مکمل کرنے کی یقین دہانی کراءہے انہوں نے کہا کہ حب ندی پل کے سیلاب متاثرہ دوسرے متبادل کازوے کی تعمیر این ایچ اے کی ذمہ داری ہے کوآرڈینشین میٹنگ میں این ایچ اے افسران کی عدم حاضری پر ان سے بازپرس کی جائیگی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اختر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صنعتی ضلع حب میں انفراسٹرکچر کی بحالی اوربنیادی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ سب کی مشاورت سے اقدامات اٹھائیگی انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات پر انتظامی ادارے اورافسران ہمہ وقت اپنے اسٹیشن پر سروسز ڈیلیور کرنے میں سنجیدگی سے ذمہ دارہاں نبھارہےہیں

انہوں نے کہا کہ اگر کوءافسر کوآرڈینیشن میٹنگ میں دانستہ پیش نہیں ہوتا تو کوتاہی پر اسکے خلاف محکمانہ کارواءہوگی اجلاس میں میونسپل کارپوریشن حب کے انجینئر مہرشاہ نے شرکا کو بتاہا ک حب میونسپل کمیٹی کو میونسپل کارہوریشن کا درجہ دیا گیا لیکن وسائل تاحال میونسپل کمیٹی ادوار کے ہیں حب شہرکی صفاءستھراءسیوریج سسٹم کی مینٹیننس کیلئے تین زون بنائے گئے ہیں شہر کی آبادی جب ڈیڑھ لاکھ تھی تواس وقت عملے کی تعداد60 تھی حب ٹاﺅن ضلع بن گیا آبادی کی شہری ضروریات کے مطابق بلدیہ عملے کی تعداد 650 یونی چاہیےانہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کو ترقیاتی کاموں کیلئے 20 لاکھ کے فنڈز ملے لیکن سیلاب کے بعد ترقیاتی کاموں کے مختص فنڈز پر حکم امتناعی لیا گیا مشینری کی سہیولیات حب میونسپل کارپوریشن کے پاس نہ ہونے کے برابر ہیں

انجینئر ایم سی حب نے شرکا کو بتایا کہ حب ٹآﺅن میں سگ گزیدگی کے کیسزآنے پر کتامار مہم شروع کی گء گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 400 سے زائد آوارہ کتے تلف کئے گئے ہیں حب ٹاﺅن کے مختلف ایریاز میں میونسپل عملے نے کتامار مہم بلاتعطل جاری رکھی ہے انجینئر مہر شاہ نے کہا کہ حب ٹاﺅن میں سیورہج کا انفراسٹرکچر 20 سال پرانا اورناکارہ ہے سیوریج کی نءلائن بچھانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کو فنڈز درکار ہیں ذرائع آمدن بڑھانے کیلئے پیرکس اورساکران روڈ پرمیونسپل رائلٹی ٹول کوٹھیکہ پر دینے کیلئے اوپن ٹینڈر جاری کیاگیا ہے جس پر کونسلران بلاجواز اعتراض کررہے ہیں انجینئر مہر شاہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ ہائیکورٹ کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن من وعن عملدرامد کررہا ہے الہ باد ٹاﺅن میں محدود پیمانے پر سیوریج سسٹم کی مینٹیننس جاری ہے اورحب ٹاﺅن کے مین شاہراہ کی اسٹریٹ لائٹس کی مینٹیننس مکمل بحال کی گءہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابو فیض شیخ حب ٹاﺅن کی ترقی اوربنیادی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں حب ٹاﺅن کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں کیلئے سروے کیا گیا ہے اجلاس میں لسبیلہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نمائندگان نے لوکل ٹرانسپورٹرزکے ایشوز سے بھی شرکا کو آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.