چمن میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا

0

کوئٹہ  چمن اسد خان چوک پر گزشتہ روز خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار قاتل انکا شوہر نکلا ملزم کو گڑنگ چیک پوسٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عبدالسلام رسالدار سیف اللہ نائب رسالدار طیب ودیگرنے پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابراہیم کی ہدایات پر چمن لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے

اپنی بیوی کے قاتل کو گڑنگ چیک پوسٹ پر اس وقت گرفتار کیا جب وہ چمن سے فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا اور اس اہم کیس کو حل کردیا واضح کہ گزشتہ روز اسد خان شہید چوک پر گھر کے اندر بچوں کے سامنے ایک مسلح شخص نے گھر میں گھس کر ایک خاتون کو قتل کیا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.