سلمان خان کو ”انشااللہ“ کےلئے وزن میں کمی کرنےکی ہدایت

0

ممبئی( حال نیوز ) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”انشااللہ“ کے لیے اپنے وزن میں کمی کریں گے۔

سلمان خان ان دنوں دبنگ سیریزکی تیسری فلم ”دبنگ3“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سلمان خان ”دبنگ3“ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”انشا اللہ“ کی شوٹنگ کا آغازکریں گے۔

سلمان خان نے ’دبنگ3‘ کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا لیکن اب وہ ”انشااللہ“ کے لیے اپنے وزن میں کمی کریں گے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سلمان نے کسی فلم کے لیے وزن میں کمی کی ہو، اس سے قبل ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم”سلطان“ کے لیے بھی انہوں نے اپنے وزن میں 8 کلو کمی کی تھی۔

وزن میں کمی کے لیے فٹنس سیشن کے علاوہ سلمان خان اسکرین پر چست نظر آنے کے لیے اچھی ڈائٹ بھی فالو کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.