کوئٹہ(حال نیوز)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار لوگوں کو پریشانی کاسامناژ وب اور قلات ڈویڑن سمیت سبی ، جعفرآباد میں چند مقامات میں تیز ہواوں ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں تربت،آواران،پنجگور،قلعہ عبداللہ،ژوب،لورالائی،بارکھان،موسیٰ خیل،پشین میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کرپریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کوئٹہ میں درجہ حرارت 39،زیارت میں 28،قلات میں 30،سبی 43،تربت 42،جیونی،گوادر 35،خضدار 35،پنجگور 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ ژوب اور قلات ڈویڑن سمیت سبی ، جعفرآباد میں چند مقامات میں تیز ہواوں ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔