کوئٹہ(حال نیوز)ایوب اسٹیڈیم کی تعمیر ومرمت میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ،اسٹیڈیم پر 80کروڑ خرچ کر دیا ایکسین سے 26کروڑ روپے ایڈوانس حاصل کرنے والے ٹھیکیدار کام کئے بغیر فرار ہوگیا تعمیراتی منصوبہ 2016میں مکمل ہونا تھا مگر 2019میں بھی ادورا رہ گیا تعمیراتی کام کے دوران تین ایکسین تبدیل کئے جاچکے ہیں ۔
موجودہ حکومت نے مزید 11کروڑ روپے اسٹیڈیم کیلئے جاری کر دیئے مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا اورذمہ داران کےخلاف بھر پور کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوے کہا ہے کہ 26کرڑ روپے ہماری حکومت کی آنے سے پہلے ایڈوانس رقم کی ادائیگی کی گئی ہے اور ان ٹھیکیداروں اور ایکسین کے خلاف سخت کارروائی کرینگے ان کی وجہ سے بلوچستان کا چہرہ مسخ کرنے کا کوشش کیا گیا ہے۔
نیشنل گیمز کی میزبانی بلوچستان کے بجائے پشاور کو دی گئی ہے کیونکہ اسٹیڈیم بروقت تیار نہ ہوسکا 2004کے بعد نیشنل گیمز بلوچستان میں نہیں ہوا ہے بلوچستان میں بھی نیشنل گیمز 2019میں ہونا تھا اب بلوچستان میں امن وامان بالکل ٹھیک جارہا ہے ذرائع کے مطابق دسمبر 2016میں نیشنل گیمز کوئٹہ میں ہونا تھا بیڈ لائن گزرنے کے باوجود تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا ۔
نیشنل گیمز کی تاریخوں میں توسیع دی گئی 2017-18گزرنے کے باوجود بھی کوئٹہ کے مختلف اسٹیڈیمز تعمیر ومرمت کا کام مکمل نہ ہوسکتا جس میں انتظامی غفلت شامل ہے 26کروڑ روپے ایکسین نے ایڈوانس رقم ادا کی گئی ہے جو قواعد کے خلاف ورزی ہے اور ٹھیکیدار کام چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے موجودہ حکومت نے مزید 11کروڑ روپے جاری کر دیئے اور اب تک تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا اور اس کے نتیجے میں نیشنل گیمز کی میزبانی بلوچستان کے بجائے پشاور کرے گی۔