کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موسلادھار بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا

0

کوئٹہ(حال نیوز)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہنہ اوڑک میں شدید بارش کے باعث طغیانی آنے سے روڈ بند ہوگیا اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں خانوزئی ،زیارت،ہرنائی،قلات،مستونگ سمیت دیگرعلاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا بارش کا قطرہ زمین پر گرتے ہیں بجلی چلی گئی ۔

ہنہ اوڑک میں تیز ہواﺅں کے بعد بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے زمینداروں میں خوش کی لہر دوڑ گئی ہنہ اوڑک میں شدید بارش کے بعد طغیانی آنے سے روڈ بند ہوگیا اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.