پی سی بی نے نئی قومی ٹیم انتظامیہ کی تلاش شروع کردی

0

لاہور(حال نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے نئی ٹیم انتظامیہ کی تلاش شروع کر دی۔ ہیڈ کوچ کے لیے اینڈی فلاور اور ویوین رچرڈز کے نام زیرغورہیں۔ معین خان اور محسن خان چیف سلیکٹرکے مضبوط امیدوار ہیں۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے الگ الگ کپتان مقرر کرنے کی بھی تجویزہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے نئی ٹیم انتظامیہ کی تلاش شروع کر دی۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے الگ الگ کپتان مقرر کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ ان تمام امور پر فیصلہ انتیس جولائی کو بااختیار کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ نئے ہیڈ کوچ کے لیے بورڈ حکام نے ورلڈکپ کے دوران سابق زمبابوین کرکٹر اور انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاورسے رابطہ کیا تھا۔ وہ اس عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

اینڈی فلاور کرکٹ اکیڈمی ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی انگلش ون ڈے ٹیم کی تشکیل نو میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جس کا نتیجہ ورلڈ کپ میں کامیابی کی صورت میں نکلا۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹر ویسٹ انڈیزکے سابق عظیم بیٹسمین ویوین رچرڈزسے بھی رابطہ کیا گیاہے۔ رچرڈز کی زیرنگرانی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوبار پی ایس ایل رنرز اپ اور موجودہ چیمپئن بنی ہے۔

چیف سلیکٹرکے لیے محسن خان اورمعین خان فیورٹ ہیں۔ دونوں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اورکوچ رہ چکے ہیں۔ معین خان ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں ٹیم کے منیجر تھے۔ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف اور آل رانڈر عامر سہیل کے نام بھی چیف سلیکٹر کے لیے زیر غورہیں۔ تاہم قرہ فال محسن یامعین کے نام ہی نکلنے کی امیدہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کی پہلی ذمہ داری سری لنکاسے ہوم سیریز کاانتخاب ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.