کوئٹہ میں پانی کی شدید قلت کےخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

0

کوئٹہ(حال نیوز)کوئٹہ میں پانی کی شدید قلت کے خلاف شہریوں کا احتجاج مظاہرین نے جناح روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔

کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر پانی کی قلت کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے جناح روڈ پر ٹائر لگا کر سڑک بلاک کر دی مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور واسا انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے پانی دستیاب نہیں ہے مسلسل شکایت کے باوجود شنوائی نہیں ہورہی اگر حکومت عوام کو پانی جیسے بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرسکتے تو ان کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔

واسا حکام کا مظاہرین کو پانی کی فراہمی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.