کوئٹہ ، بجلی غائب پانی نایاب، عوام سراپا احتجاج، حکمرانوں کی بے حسی برقرار

0

کوئٹہ(حال نیوز) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کے خلاف خواتین وبچوں کااحتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے سریاب روڈ پر دھرنا دیکر ٹریفک کو معطل کر دیا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ اور اردگردونواح میں خواتین اور بچوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کے خلاف مجبور ہوکر احتجاج کیا اور خواتین نے سریاب روڈ پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دیا جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سریاب کے علاقے میں روزانہ 19گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے بجلی کے بحران کے باعث پانی کی بھی شدید قلت ہے۔

زندگی اجیرن بن گئی گرمیوں میں جان بوجھ کر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے خواتین بچے اور بوڑھے گرمی کی شدت سے پریشان ہوتے ہیں اگر صوبائی حکومت کیسکو اور واسا نے اپنا رویہ ٹھیک نہیں کیا تو ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے احتجاج کرینگے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کے مسئلے پر حکومت سے بات کر کے معاملے کو حل کیا جائے گا کامیاب مذاکرات کے بعد خواتین نے احتجاج ختم کر دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.