سانیا کا کردار میری حقیقی زندگی کے بہت قریب ہے‘ مایا علی
اسلام آباد(حال نیوز) اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ فلم ”پرے ہٹ لو“ میں ان کا کردار ان کی اصل زندگی سے مماثلت رکھتا ہے۔
نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے اداکارہ نے کہا کہ فلم پرے ہٹ لو میں سانیا کا کردار ان کے حقیقی زندگی کے بہت قریب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم میں وہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے خاندان کی روایات کو جانتے ہوئے اپنی زندگی کے اہم فیصلے کرتی ہے اور وہ رشتوں کو نبھانا جانتی ہے۔
خلیل الرحمن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں شہریار منور، زارا نور عباس اور مایا علی شامل ہیں۔فلم عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائےگی۔