اسلام آباد(حال نیوز )برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے والی برطانوی امداد میں چوری کی، امدادسے چوری کیے گئے پاونڈزبرمنگھم منتقل کیے گئے، برمنگھم سے رقم شہبازشریف کے اکاو¿نٹ میں منتقل کی گئی۔دوسری جانب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے اسے وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اپنے خاندان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امدادمیں سے لاکھوں پاونڈزکی رقم چرائی، شہبازشریف جب وزیراعلیٰ تھے توبرطانیہ نے 50کروڑپاونڈکی امداددی تھی،شہبازشریف کے دامادکومتاثرین کیلئے 10لاکھ پاونڈدیے گئے، امدادسے چوری کیے گئے پاونڈزبرمنگھم منتقل کیے گئے، برمنگھم سے رقم شہبازشریف کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی۔
برطانوی اخبار کے مطابق 2003 میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاونڈتھے، 2018میں شریف خاندان کے اثاثے 20کروڑپاونڈتک پہنچ گئے،برطانیہ نے شہبازشریف کے دورمیں امدادکی تحقیقات کافیصلہ کر لیا ہے ، عمران خان نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے متعدداقدامات کئے ،برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ انسدادبدعنوانی کیلئے لاکھوں پاونڈزخرچ کرتاہے، برطانیہ کومنی لانڈرنگ روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرناچاہیئے۔
دوسری جانب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے اسے وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان الزامات کو ثابت کرنے کے لئے شواہد موجود نہیں۔